Friday, 29 November 2024


فضلے سے گیس پیدا کرنے والے 10 بائیو گیس پلانٹس نصب کردیے گئے

ایمز ٹی وی (تجارت) سوئی سدرن گیس کمپنی نے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے اشتراک سے ٹھٹھہ کے علاقے میں رہائشی علاقوں کے فضلے سے گیس پیدا کرنے والے 10 بائیو گیس پلانٹس نصب کردیے ہیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میںگیس کمپنی کے ہیڈ آف کارپوریٹ کمیونی کیشنز شہباز اسلام نے کہا کہ پلانٹس کی تنصیب پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر کی گئی ہے اور آگے چل کر بڑے پیمانے پر گھریلو بائیو گیس پلانٹس نصب کیے جائیں گے جومحروم آبادیوں کو ماحول دوست توانائی کی فراہمی کا ذریعہ بنیں گے۔

یہ پلانٹس کینجھر جھیل ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ میں واقع محمد یوسف ہالیو اور رمضان گوپانگ نامی دیہات میں نصب کیے گئے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف سندھ بلوچستان کے قائم مقام سربراہ علی دہلوی نے کہا کہ بائیو گیس آسانی سے دستیاب متبادل توانائی کا ذریعہ ہے جو دیہی علاقوں کیلیے انتہائی موزوں ہے۔

Share this article

Leave a comment