Friday, 29 November 2024


ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں ان کے عہدے سے فارغ کیا جائے، عارف علوی


ایمزٹی وی(کراچی) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی حکومت نے عوام کو دیوار سے لگا دیا ہے، ہم نے پارلیمنٹ، عدلیہ ، نیب سمیت حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف تمام دروازوں پر دستک دی لیکن کہیں بھی سنوائی نہیں ہوئی اب ہم 30 ستمبر کو عوام کے دروزے پر جارہے ہیں۔

حکمرانوں نے عوام کی دولت لوٹی ہے اس لئے رائیونڈ مارچ میں کراچی سمیت ملک بھر کے عوام بھر پور طریقے سے شرکت کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ، فردوس شمیم نقوی ، سردار عزیز ،ایم پی اے خرم شیر زمان، دعازبیر اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

انہوں نے حکومت کے خلاف پانامہ لیکس کے حوالے سے چارج شیٹ بھی میڈیا کو پیش کی ،انہوں نے کہا کہ ہم نے سب سے پہلے پارلیمنٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا اور اس معاملے پر جان بوجھ کر تاخیر کی گئی اور میٹنگ میٹنگ کھیلتے رہے ۔

اسپیکر کے پاس ریفرنس داخل کیا گیا تو انہوں نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف بھی ریفرنس داخل کردیا اور تحقیقات کے لئے الٹا عمران خان کے خلاف ریفرنس آگے بھجوادیا گیا۔

ہم نے پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی میں درخواست دی اس میں بھی کوئی عملی کارروائی نہیں کی گئی، نیب کے چیئرمین سے بات کی تو نیب کے چیئرمین نے جواب دیا کہ ہم اخباری اطلاعات پر کارروائی نہیں کرسکتے۔

نیب کے چیئرمین کے اس جواب پر ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں ان کے عہدے سے فارغ کیا جائے، اس کے علاوہ ہم سپریم کورٹ گئے تو ہماری پٹیشن کو رجسٹرار نے غیر سنجیدہ قرار دیا۔اب سپریم کورٹ میں 28 کو پھر تاریخ ہے ہماری سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ وہ اس پر کارروائی کرے

Share this article

Leave a comment