Friday, 29 November 2024


خفیہ ایجنسی ’را‘ کے گرفتار ایجنٹ کلبھوشن یادو کا اعترافی بیان

ایمز ٹی وی(اسلام آباد) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی اور معاونت کر رہا ہے اور اس کے واضح ثبوت بھی موجود ہیں۔


ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی اورمعاونت کر رہا ہے اور اس کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’را‘ کے گرفتار ایجنٹ کلبھوشن یادو کا اعترافی بیان اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ا

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت 8 جولائی سے اب تک بھارتی فوج مقبوضہ وادی میں 108 کشمیریوں کو شہید اور ہزاروں کو زخمی کر چکی ہے، بھارتی فوج کی کارروائیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ بھارت نے کشمیری رہنما برہان مظفر وانی کا ماورائے آئین قتل کیا اور اب وہ دنیا کی توجہ کشمیر میں ہونے والے ظلم سے ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے جب کہ بھارتی قیادت کے پاکستان کے خلاف الزامات بے بنیاد اور قابل مذمت ہیں۔

Share this article

Leave a comment