Saturday, 30 November 2024


اندرونی اختلاف کی وجہ ایم کیوایم کی جڑیں ہلنا شروع ہوگئی ہیں،مولا بخش

ایمز ٹٰ وی(کراچی) پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے رائے ونڈ مارچ پر ن لیگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے سیاست میں جب گھر کا راستہ دکھایا ہے تو وہ اب اسے برداشت بھی کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مولابخش چانڈیو نے کہا کہ گھروں کے باہر مظاہرے کی بنیاد نواز لیگ نے رکھی تھی۔ اس کا راستہ بھی اسی نے ایجاد کیا، موجودہ تمام مسائل کی جڑ ن لیگ خود ہے

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس حکمران کی جان نہیں چھوڑے گا اور اس کیس سے منہ نہیں چھپایا جاسکتا تاہم رائیونڈ مارچ کی حمایت نہیں کرتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نئے پاکستان کی جدوجہد پر مولا بخش چانڈیو نے انہیں یاد دلایا کہ یہ بنیاد ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی تھی، اس وقت آپ بہت چھوٹے تھے۔

بانی ایم کیوایم کا سحرٹوٹنے پرمولابخش چانڈیو نے کہا کہ کچھ تو ہے جو جان چھڑکنے والے جان چھڑارہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم بڑی جماعت کر ابھری تھی لیکن ان کے اندرونی اختلاف کے باعث ایم کیوایم کی جڑیں ہلنا شروع ہوگئی ہیں۔

مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ بھارتی حکمران ہوش کے ناخن لیں اور گجرات کاقصائی اپنا لہجہ درست کرے، امن کے نام پر بزدل نہیں بنیں گے۔ سیاسی اختلافات اپنی جگہ ملکی سالمیت پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں

Share this article

Leave a comment