ایمزٹی وی(نیویارک)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے جنرل اسمبلی سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔ دنیا کو آج پتہ چل گیا کہ بھارت مذاکرات کے ذریعے کشمیر کا مسئلہ حل نہیں کرنا چاہتا۔ سشما سوراج کا خطاب جھوٹ کا پلندہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر بے بنیاد الزام لگائے ہیں۔ پاکستان اس کا بھرپور جواب دے گا۔ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نہیں ہو رہیں۔ کشمیر میں جو مظالم ہو رہے ہیں، اس پر بھارت نے جھوٹ بولا۔ سشما سوراج کی تقریر کا سب سے بڑا جھوٹ یہ تھا کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے حالانکہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔
پاکستان کی جانب سے بھارتی وزیر خارجہ کو کرارا جواب
- 27/09/2016
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1262 K2_VIEWS
Leave a comment