Friday, 29 November 2024


محکمہ تعلیم کے لئے4716.250ملین روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

ایمز ٹی وی ( کراچی ) سیکرٹری تعلیم فضل پیچوہو کی زیر صدارت میں ڈپارٹمنٹل ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں محکمہ تعلیم کے مختلف شعبوں کے لئے4716.250ملین روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔ ان منصوبوں کے لئے مو جودہ مالی سال17-2016میں1201.517 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ان منصوبوں میں 325 مختلف پرائمری،سیکنڈری ،ہائر سیکنڈری اسکولوں ،کالجز کی سہولیات کی فراہمی،83پرائمری اسکولوں کی بلڈنگ کی تعمیر،28 پرائمری اسکولوں کی ایلیمنڑی، مڈل اسکول تک اپ گریڈیشن شامل ہے۔

 

ان منصوبوں میں ٹھل،سیٹھارجہ،گڑھی یاسین اور تعلقہ دوڑ میں چار نئے کالجوں کا قیام بھی شامل ہے جبکہ ،منصورہ ،بوزداروڈہ ضلع خیر پور ، لاءکالج سکھر او ر ناصرہ پبلک اسکول خیر پور کے کالجوں کے لئے نئی عمارت تعمیر کی جائیگی۔

 
 

Share this article

Leave a comment