Friday, 29 November 2024


لیتھیم آئن بیٹری سے تیار کی جانے والی انوکھی ٹرین

ایمز ٹی وی ( جرمنی) دنیا کی پہلی ہائیڈروجن مسافر ٹرین متعارف کرادی ہے جو نہایت خاموش اور ماحول دوست ہے اس ٹرین کا نام ہائیڈرل رکھا گیا ہے۔ جسے جرمنی کے لئے فرانس کی ایک کمپنی ایلسٹوم نے تیار کیا ہے۔ اسے دنیا کی ماحول دوست سواری قرار دیا جا سکتا ہے کیونکہ ہائیڈروجن انجن کی بنا پر یہ بہت خاموش اور پر سکون سواری ہے اور صرف بھاپ اور پانی کے بخارات فضا میں میں خارج کرتی ہے جو ماحول کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتے ۔ جرمنی میں اس وقت چار ہزار ٹر ینوں کا ایک نیٹ ورک ہے جو ڈیزل سے چلتا ہے ۔ لیکن انہیںہائیڈروجن پر منتقل کر کے گرین ہاﺅس کی وجہ بننے والی گیسوںکا اخراج صفر کیا جا سکتا ہے

 

گزشتہ ہفتے میں ہونے والی ایک ٹرانسپورٹ نمائش میں ہائیڈروجن ٹرین کا عملی مظاہرہ کیا گیا اور اسے ہایئڈرل کا نام دیا گیا ہے۔ پہلے اسے تجرباتی طور پر شمال جرمنی میں چلایا جائےگا اور پھر اجازت کے بعددسمبر2017 میں اسے جرمنی میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جائے گا۔ جرمنی کی سیاست لوورسیکسونی نے فرانسیسی کمپنی کو مزید14 ہائیڈرل بنانے کا آرڈر دے دیا ہے جسے مختلف علاقوں میں آزمایا جائے گا اس میں لیتھیم آئن بیٹریا ں نصب ہیں جو ٹرین چلاتی ہیں اور بیٹریوں کو ٹرین کی چھت پر لگے ہائیڈروجن ایندھنی ٹینک سے توانائی فراہم کی جا تی ہے ایک ڈبے کے لئے 94 کلو گرام کا ایندھن ٹینک پورے دن کے لئے کا فی ہوتا ہے اور140 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 300 مسافروں کو منزلوں پر پہنچا دیتا ہے اگرچہ اس سے قبل بھی ہائیڈروجن سے ریل چلانے کے تجربات کیئے گئے ہیں لیکن یہ پہلی باقاعدہ مسافر ٹرین ہے جو گیس کو بطور ایندھن استعمال کرے گا۔

 
 

Share this article

Leave a comment