Friday, 29 November 2024


طلبہ میں گولڈ میڈل تقسیم

ایمز ٹی وی ( کرا چی) گورنر سندھ ڈاکڑ عشرت العباد خان نے کہا کہ پورے سندھ کے پوزیشن ہولڈرز طلباءکی حوصلہ افزائی کے لئے انھیں گولڈ میڈل دیئے جائیں گے طلبہ کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیئے ورنہ ان میں ذہنی برتاﺅبڑھے گا، ان کی مشکلات میں اضافہ ہو گا، اور وہ غلط سمت میں چلے جائیں گے جہاں منفی قوتیں ان کا غلط استعمال کرسکتی ہیں طالب علموں کی حوصلہ افزائی انہیں معاشرے کا کارآمد فرد بننے میں مدد فراہم کرتی ہے خصوصاً بہترین تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو اس کے زریعے اپنی صلاحیتوں کے مزید اظہار کا موقع ملتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے 2016 کے امتحانات میں سائنس ، کامرس،آرٹس اور دیگر شعبوں میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرکے ''ڈاکٹر عشرت العباد خان گولڈ میڈل'' حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے اعزز مین منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرصوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈہر، چیف سیکرٹری سندھ محمد صدیق میمن، پر نسپل سیکرٹری حسین سید، سیکرٹری فضل پیچو ہو، گورنر سندھ کے مشیر برائے اعلیٰ تعلیم سیدوجاہت علی،چیئر مین اعلیٰ ثانو ی تعلیمی بورڈ محمد اختر غوری اور نا ظم امتحانات عمران چشتی بھی مو جود تھے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ہونہار طالبعلموں کی حوصلہ افزائی کے لئے گولڈ میڈل کا اجراءکراچی اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کا ایک اہم اقدام ہے کیونکہ اس سے دیگر اگلے برسوں میں امتحا نات دینے والے طلبہ و طالبات میںمقابلے کا جزبہ پیدا ہو گا اور وہ اپنی پڑھائی پر بھر پور توجہ دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کا مستقبل ہے اور چونکہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانون پر مشتمل ہے اس لئے یقیناً ان کی صلاحیتوں سے بھر پور فائدہ اٹھا نا ہو گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ بات نہایت خوش آئند ہے کہ اس سال انٹر کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات میں کا تعلق غریب گھرانوں سے ہے یہ ان بچوں کی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے اس مو قع پر ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

Share this article

Leave a comment