Saturday, 30 November 2024


سارک کانفرنس میں بھارت کو دیکھ کر بنگلادیش نے بھی قدم پیچھے کر لیے

ایمز ٹی وی (بنگلادیش )بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا نے اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اندرونی معاملات کے باعث سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کر سکتا اور بنگلا دیش کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور شہریار عالم کا کہنا ہے کہ کھٹمنڈو میں سارک سیکرٹریٹ کو بھی فیصلے سے تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب بنگلا دیشی میڈیا کا سینئر حکومتی ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے پاکستان کی جانب سے ڈھاکا کے اندرونی معاملات میں بار بار دخل اندازی اور بے بنیاد الزامات کے باعث سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کیا ہے۔

 

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھوٹان اور افغانستان بھی اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے جب کہ سارک کا موجودہ صدر ملک نیپال کسی بھی وقت پاکستان میں ہونے والی کانفرنس کو کسی بھی وقت ملتوی کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت بھی نومبر میں پاکستان میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کر چکا ہے تاہم اس حوالے سے کوئی بھی وضاحت پیش نہیں کی گئی تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارت کی سارک کانفرنس میں شرکت کی وجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز ظلم اور بلوچستان میں مداخلت پر تنقید سے چھپنا ہے۔

Share this article

Leave a comment