Friday, 29 November 2024


تیل پیداوار میں کمی کرنے کا فیصلہ، عالمی منڈی میں تشویش کی لہر

ایمز ٹی وی (تجارت) تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کے پیداوار کم کرنے کے فیصلے سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں فوری اضافہ ہو گیا۔ الجیریا میں ہونے والے اجلاس میں اوپیک نے غیر متوقع طور پر خام تیل کی پیداوار میں ساڑھے سات لاکھ بیرل یومیہ کمی کر دی۔ خبر کے منظر عام پر آتے ہی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں پانچ فیصد اضافہ ہو گیا۔ نیو یارک مرکنٹائل ایکسچینج میں امریکی بنچ مارک ڈبلیو ٹی آئی کے نومبر کے سودے دو ڈالر اڑتیس سینٹ اضافے سے سینتالیس ڈالر پانچ سینٹ میں ہوئے۔ یورپی منڈی میں برینٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے دو ڈالر بہتر سینٹ اضافے سے اڑتالیس ڈالر انہتر سینٹ میں ہوئے۔

Share this article

Leave a comment