Friday, 29 November 2024


وزیر اعلیٰ سندھ کی ملکی دفاع کے حوالے سے اہم ملاقاتیں

(ایمزٹی وی) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور پاکستان نیوی کے وائس ایڈمرل شاہ سہیل مسعود اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملکی دفاع کے حوالے سے اہم امور زیر بحث آئے جن میں ‘اورماڑہ’ میں شپ یارڈ کا قیام،پاک چین اقتصادی راہداری ،کیٹی بندر اور ساحلی سیاحت شامل ہیں۔ ملاقات کے دوران میں کیٹی بندر اور ساحلی سیاحت کے فروغ کے لیے اُٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ وائس ایڈمرل شاہ سہیل مسعود کا کہنا تھا کہ بحریہ ساحلی سیاحت کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اوراورماڑہ میں شپ یارڈ کے قیام کی خواہش سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو آگاہ کیا۔

وزیراعلی سندھ نے بحری وائس ایڈمرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ساحلی علاقوں کی تزئین و آرائش اور تعمیر و ترقی سندھ حکومت کا اولین ایجنڈا ہے اور سندھ حکومت ساحلی سیاحت کے فروغ کے لیے اہم اور دیرپا اقدام ہنگامی بنیادوں پراُٹھا رہی ہے۔ علاوہ ازیں دوطرفہ ملاقات میں ‘اورماڑہ شپ یارڈ’ کے قیام اور وہاں قائم نیول بیس کے حوالے سے کی گئی گفتگو میں کئی اہم پراجیکٹس کی تعمیر میں سندھ حکومت کے تعاون اور سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور نمٹائے گئے۔ وزیر اعلیٰ سندھے نے دوران ملاقات پاکستان کے دفاع میں نیوی کے کردار اور جرات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک نیوی ملک کے دفاع کے لئے انتہائی اہم اور مضبوط فورس ہےجس کی بہادری اور پیشہ وارانہ مہارت کے باعث دشمن کو ہماری طرف آنکھ اٹھانے کی بھی ہمت نہیں،جس پہ جتنا فخر کیا جائے کم ہے۔

Share this article

Leave a comment