Friday, 29 November 2024


بلیک بیری نے آئندہ اپنے اسمارٹ فونز نہ بنانے کا اعلان کردیا


ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کی معروف کمپنی بلیک بیری نے آئندہ اپنے اسمارٹ فونز نہ بنانے کا اعلان کیا ہے اور اس طرح ایک عہد ختم ہوگیا ہے۔ بلیک بیری کسی زمانے میں موبائل فون کی دنیا کا غیر متنازعہ بادشاہ سمجھا جاتا تھا مگر آئی فون کی آمد اور اینڈرائیڈ فونز کی فروخت نے اس کی مقبولیت ختم کردی تھی۔ بلیک بیری کمپنی اس صورتحال سے باہر نہیں نکل سکی اور مالی مشکلات کی دلدل میں دھنستی چلی گئی۔

اب یہ کینیڈین کمپنی اپنے فون خود بنانے کی بجائے مستقبل میں دیگر کمپنیوں پر انحصار کرے گی۔ کمپنی کی سہ ماہی مالیاتی رپورٹ کے اجراءکے موقع پر یہ اعلان کیا گیا تھا ، مگر یہ کمپنی پہلے ہی فون بنانے کے عمل سے ہاتھ اٹھا چکی تھی۔ اس کا حالیہ فون ڈی ٹی ای کے 50 بنیادی طور پر الیکٹیل کے ساتھ مل کر بنایا گیا تھا ۔ بلیک بیری کے سی ای او جان چین کے مطابق " چونکہ کمپنی کو اب منافع نہیں ہورہا ہے اس لیے اب ہم نے صرف سافٹ ویئر کمپنی تک محدود رہنے کا فیصلہ کیا ہے اور فون کی تیاری کے لیے دیگر کمپنیوں سے اشتراک کیا جائے گا"۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے ہمیں مالیاتی ضرورت میں کمی کا موقع ملے گا اور منافع میں اضافہ ہوگا۔

Share this article

Leave a comment