Saturday, 30 November 2024


میئر کراچی کے بغیر بلدیہ عظمیٰ کا اجلاس مزاق بن گیا

ایمز ٹی وی (کراچی) کونسل کے پہلے اجلاس کی صدارت میئروسیم اختر کے بجائے ڈپٹی میئرارشد وہرہ نے کی ۔ اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ کے بانی کے خلاف قراردارمنظور کی گئی۔ ارکان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، مئیرکراچی کی رہائی سمیت چار قراردادیں منظورکیں۔

اجلاس کی دلچسپ بات خواتین کا بناؤسنگھار تھی۔ سلیفیوں کا دور بھی خوب چلا۔ اجلاس میں ساتھ چلنے کا عزم کرنے والے اختتام پر ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔کچھ تو فرط جذبات میں نئی نویلی سیٹوں پر ہی چڑھ گئے۔

پہلا اجلاس تو ہو گیا مگر کے ایم سی کی تاریخی عمارت پر لگے گھڑیال کی قسمت نہ بدل سکی۔ اجلاس کے آغاز سے اختتام تک گھڑیال پونے چار کا وقت دکھاتا رہا۔

Share this article

Leave a comment