Friday, 29 November 2024


آج تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں،عمران خان

ایمژ ٹی وی(لاہور)پاکستان تحریک انصاف کے لیے تاریخی لمحات قریب آگئے۔ کپتان آج رائے ونڈ کے اڈا پلاٹ پر طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ ملک بھر سے قافلے رواں دواں ہیں، پنڈال سجنے میں صرف چند گھنٹے باقی ہیں۔ کپتان کا کہنا ہے کہ تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں۔


رائے ونڈ مارچ کے لیے ملک کے مختلف شہروں سے قافلو ں کی آمد جاری ہے، جبکہ بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کارکن رائے ونڈ اڈہ پلاٹ پہنچ چکے ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے تمام ترتیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اسٹیج کے ساتھ ساتھ ساؤنڈ سسٹم بھی نصب کیا جا چکا ہے۔


کئی شہروں سے قافلے صبح سویرے روانہ ہوئے جبکہ رات گئے دور دراز علاقوں سے پہنچنے والے کھلاڑیوں نے رات اڈہ پلاٹ پر ہی گزاری۔ کھلاڑیوں کا جوش و جذبہ عروج پرہے۔ اڈا پلاٹ پر ملی ترانوں نے ماحول گرمایا ہوا ہے۔


چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کہتےہیں کہ آج تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں،کرپٹ حکمرانوں کا فیصلہ کن احتساب کریں گے۔ ہم پاناما لیکس پر جواب لے کر رہیں گے۔

پاک بھارت کشیدگی کے باعث کپتان آج وزیراعظم نوازشریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کوسخت پیغام بھی دیں گے

Share this article

Leave a comment