Friday, 29 November 2024


گلوبل انرجی اور قطر گیس کے درمیان 20سالہ معاہدے پر دستخط

گلوبل انرجی اور قطر گیس کے درمیان 20سالہ معاہدے پر دستخط
ایمز ٹی وی (بزنس) ترکی کی کمپنی گلوبل انرجی پاکستان کو سالانہ 13سے 23لاکھ ٹن ایل این جی فراہم کرے گی۔ پاکستان کو ایل این جی فراہم کرنے کیلئے ترکی کی کمپنی گلوبل انرجی اور قطر گیس کے درمیان وزیر اعظم ہاوس میں 20سالہ معاہدے پر دستخط ہو گئے۔

اسلام آباد میں گلوبل انرجی انفراسٹرکچر کی طرف سے جاری اعلامیئے کے مطابق معاہدے کی تقریب وزیر اعظم ہاوس میں ہوئی، جس میںوزیر اعظم بھی شریک ہوئے۔

اعلامیئے کے مطابق پاکستان کو ایل این جی سپلائی 2018کے وسط میں شروع ہو گی۔ نجی شعبے کی جانب سے پاکستان کو ایل این جی فراہمی کا یہ پہلا معاہدہ ہے۔

اسی حوالے سے ہونے والی ایک دوسری تقریب میں خطاب سے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے نجی شعبے کی طرف سے ایل این جی فراہمی سے متعلق معاہدے کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کی گیس ضروریات پوری کرنے کیلئے یومیہ ارب مکعب فٹ کی کمی کا سامنا ہے ۔

نجی شعبے کی طرف سے کیا جانا والا یہ معاہدہ مستقبل میں گیس قلت پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ گلوبل انرجی قطر گیس سے خریدی جانے والی ایل این جی پاکستان کے نجی شعبے کو فراہم کرے گی۔

 

 
 

Share this article

Leave a comment