Friday, 29 November 2024


کراچی کی خواتین کے لئے کڑے امتحان کا وقت آن پہنچا

ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی کی خواتین کے لئے کڑے امتحان کا وقت آن پہنچا ہے ، سندھ حکومت نے موٹر سائیکل سوار خواتین کو بھی ہیلمٹ پہننے کا پابند کر دیا ہے ۔ خواتین کا کہنا ہے کہ یہ قانون منظور ہے لیکن ہیلمٹ فیشن ایبل ہونا چاہئے۔

کراچی میں ایک بار پھرخواتین پر ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے ۔ بیشتر خواتین سندھ حکومت کے اس قانون سے پریشان ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ سوسائٹی میں اس قانون پر عمل درآمد مشکل ہے ، موٹر سائیکل پر ہیلمٹ پہنے خواتین کا لوگ مذاق اڑائیں گے ۔ جبکہ کچھ خواتین ہیلمٹ پہننے پر راضی ہیں لیکن ان کا بھی کہنا ہے کہ ہیلمٹ اسٹائلش اور فیشن ایبل ہونا چاہیے ۔

خواتین کی حفاظت کے لیے ہیلمٹ پہننے کا پابند کرنے کے لئے آگاہی مہم کی ضرورت ہے تاکہ خواتین ہچکچائے بغیر اس قانون پر عمل کر سکیں

Share this article

Leave a comment