Friday, 29 November 2024


عینک وڈیو بناکر اسے ازخود اسنیپ چیٹ پر ریلیز کردیتا ہے

عینک وڈیو بناکر اسے ازخود اسنیپ چیٹ پر ریلیز کردیتا ہے

ایمز ٹی وی (ٹیکنالوجی) اس سال کے آخر تک اسنیپ چیٹ خصوصی سن گلاس متعارف کرائے گی جس میں لگا حساس کیمرہ 10 سیکنڈ کی وڈیو بناکر اسے ازخود اسنیپ چیٹ پر ریلیز کردیتا ہے۔ یہ عینک وائی فائی اور بلیو ٹوتھ کے ذریعے اسنیپ چیٹ ایپ کے ذریعے ویب سائٹ پر بھیج دیتی ہے۔
عینک کو اسپیکٹیکلز کا نام دیا گیا ہے جو انسانی آنکھ کی طرح ویڈیو بناتا اور اس لینس کا زاویہ 115 درجے رکھا گیا ہے۔ویڈیو رکارڈ کرنے کے لیے چشمے کی کمانی پر لگا بٹن دبائیے جس کے بعد ویڈیو بننا شروع ہوجائے گی اور اگلے ورژن میں 30 سیکنڈ تک کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی جاسکے گی۔ لیکن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کے مطابق اس ایجاد کو دھیرے دھیرے منظرِ عام پر لایا جائے گا کیونکہ ہمیں دیکھنا ہے کہ لوگ اسے کس طرح استعمال کرتے ہیں۔ اسنیپ چیٹ پر اس سال جون تک 10 ارب ویڈیو دیکھی گئی تھیں۔ تاہم اس کی آزمائش کے بعد لوگوں نے ویڈیو کے معیار کو حیران کن قرار دیا ہے۔ ان عینکوں کی تعارفی قیمت قریباً 130 ڈالر یا پاکستانی 13 ہزار روپے سے کچھ زائد رکھی گئی ہے۔

Share this article

Leave a comment