Friday, 29 November 2024


زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت بلند ترین سطح تک پہنچ گئی

ایمز ٹی وی (تجارت) زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت ایک ہفتے کے دوران 72کروڑ ڈالر کے اضافے سے 23ارب 41کروڑ 80لاکھ ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 23ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 22ارب 69کروڑ 79لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 23ارب 41 کروڑ 80لاکھ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئے۔
زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی بنیادی وجہ چائنا ڈیولپمنٹ بینک کی جانب سے حکومت پاکستان کو دیے گئے 70کروڑ ڈالر کے انفلوز ہیں،

زیرتبصرہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 73کروڑ 80لاکھ ڈالر کے اضافے سے 18ارب 39کروڑ 51لاکھ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئے جو اس سے ایک ہفتے قبل 17 ارب 65 کروڑ 70 لاکھ ڈالررہے تھے، 23 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر 1 کروڑ 78لاکھ ڈالر کی کمی سے 5ارب 2 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے قرض پروگرام کی آخری قسط کی منظوری دیے جانے کے بعد زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کی امید ہے، آئی ایم ایف نے گزشتہ دنوں پاکستان کو10کروڑ 20لاکھ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔

Share this article

Leave a comment