Saturday, 30 November 2024


سندھ بلوچستان سرحد کو محفوظ بنانے کے لئے حکمت عملی تیار

ایمز ڑی وی(کراچی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ مسلسل ٹارگٹڈ آپریشن کے باعث دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔
وزیراعلی سندھ کی صدارت میں نیشنل ایکشن پلان کے فیصلوں پر عمل دڑآمد کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان رابطے بہتر کئے گئے ہیں، پراسکیوشن کے شعبے میں بھی بہتری آئی ہے لیکن مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں کی تعمیر کا کام جلد مکمل ہو جائے گا۔


وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ کا خاتمہ کیا گیا جب کہ مسلسل ٹارگٹڈ آپریشن کے باعث دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں سندھ حکومت کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پر پیشرفت کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔

Share this article

Leave a comment