Saturday, 30 November 2024


پارٹی قیادت کے حکم پر اپنے بچپن کے دو دوستوں کو قتل کیا

ایمز ٹی وی(کراچی ) پاکستان بازار تھانے کے علاقے سے گرفتار ایم کیوایم کے ٹارگٹ کلر نے انکشاف کیا ہے کہ پارٹی قیادت کے حکم پر بچپن کے دو دوستوں کو قتل کیا۔

کراچی کے علاقے پاکستان بازار سے پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلر نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں.

گرفتار ملزم ذوالفقار عرف زلفی عرف چیپو نے دوران تفتیش اپنے بچپن کے دو دوستوں کو بھی قتل کرنے کا اعتراف کر تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ شاہد عرف شاہین بہاری اوراعجازعرف مشکا دونوں کو پارٹی قیادت کے حکم پر قتل کیا.

دونوں مقتول پیپلز پارٹی کے سرگرم کارکن تھے، پارٹی کا حکم سرآنکھوں پر ہوتا ہے، قیادت کے کہنے پر نہ اپنوں کو چھوڑا نہ ہی غیروں کو بخشا۔

گرفتار ٹارگٹ کلر کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کے احکامات پر ہرصورت عمل کرنا ہوتا تھا، ملزم ذوالفقار عرف زلفی کا تعلق ایم کیوایم سے ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے

Share this article

Leave a comment