Friday, 29 November 2024


کولکتہ ٹیسٹ میں بھارت کی نیوزیلینڈ پر زور آزمائی

ایمز ٹی وی (کھیل) بھارت نے نیوزی لینڈ کے گرد شکنجہ کس دیا، میزبان ٹیم نے روہت شرما کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت کولکتہ ٹیسٹ کی دوسری باری میں 8 وکٹ پر 227رنز جوڑکر مجموعی سبقت کو 339 رنز تک پہنچادیا، وردھیمان ساہا39 اور بھونیشور کمار8 پر ناٹ آؤٹ ہیں، کیوی پیسر مچل سینٹنر اور میٹ ہنری نے 3،3 شکارکیے۔

پوزیشن مضبوط ہوگئی، میزبان ٹیم نے تیسرے دن کا کھیل مکمل ہونے پر 8 وکٹ پر 227 رنز جوڑکر مجموعی سبقت کو 339 تک پہنچادیا، روہت شرما نے 82 رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن کومستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، انھوں نے ناقابل شکست وردھیمان ساہا کے ہمراہ 103 رنز کی شراکت بھی قائم کی، کیوی سیمرز نے بھارتی ٹاپ آرڈر کے قدم جمنے نہیں دیے، ہنری نے پجارا (4) کو ایل بی ڈبلیو کیا، تاہم ٹی وی ری پلے کہانی کا دوسرا رخ پیش کررہے تھے، مرلی وجے 7 رنز بناکر ہنری اور گپٹل کے گٹھ جوڑکاشکار بنے، بولٹ نے شیکھردھون (17) کو اپنے جال میں پھانس لیا، اجنکیا راہنے 1 رن بناکرپویلین واپس ہوئے، اسوقت میزبان ٹیم کی ابتدائی چار وکٹیں 43 رنز پر گر پڑیں تھیں۔

تاہم کپتان کوہلی نے 45 رنز بناکر برتری کو مستحکم کیا، وہ بھی بولٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، تاہم اس کے بعد روہت شرما نے وردھیمان ساہا کے ہمراہ ساتویں وکٹ کیلیے 103رنزکی شراکت قائم کرکے کیوی بولرز کی ابتدائی کامیابیوں کو گہنادیا، روہت نے 9 چوکوںاور 2 سکسر کی مدد سے 82 کی اننگز کھیلی، ساہا 54 پر ناٹ آؤٹ ہیں، بھونیشور 8 رنز کے ساتھ وکٹ کے دوسرے اینڈ پر موجود ہیں، مچل سینٹنر اور میٹ ہنری نے 3،3 شکار کیے، اس سے قبل کیوی ٹیم بھارتی مجموعے 316 کے جواب میں 204رنز تک محدود ہوگئی، بھارت کو 112رنز کی سبقت ملی، جیتن پٹیل 47 رنز بناکر نمایاں رہے، واٹلنگ 25 اور ویگنر10رنز بناکر میدان بدر ہوئے، بھونیشورکمار نے 5 جبکہ محمد شامی نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔

Share this article

Leave a comment