Friday, 29 November 2024


تربیت یافتہ افرادی قوت سے پاکستان کی مطلوبہ تعمیر وترقی ممکن ہے، ماہرین


ایمزٹی وی (تعلیم)آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے زیرِاہتمام تقسیم اسناد کی ایک تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین کا کہنا تھا کہ تربیت یافتہ افرادی قوت سے پاکستان کی مطلوبہ تعمیر وترقی ممکن ہے ،موجودہ دنیا میں اب صرف قدرتی وسائل ہی ترقی کا وسیلہ نہیں ہیں ،تعلیم اورنئی دریافتوں نے انسان کے جینے کااندازبدل دیاہے ، تعلیم افرادی قوت کے لئے سرمایہ کاری کی صورت ہے جس کے نتائج اعلیٰ پیداواری صلاحیت کی صورت میں سامنے آتے ہیں،بین الاقوامی مرکزبرائے کیمیائی وحیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی افرادی قوت کی تربیت کے لئے سرگرم عمل ہے تاکہ ملک ترقی کرسکے جبکہ اس مقصد کے حصول کے لئے سمر انٹرن شپ پروگرام ایک وسیلہ ہے جس کے تحت طالب علموں کوسائنسی تربیت دینااوراعلیٰ سائنسی مستقبل کی طرف متوجہ کرناہے -

تقریب سے اعلیٰ تعلیمی کمیشن پاکستان کے سابق سربراہ اورسابق وزیربرائے سائنس اورٹیکنالوجی پروفیسرڈاکٹرعطاالرحمن،آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسرڈاکٹرمحمداقبال چوہدری، نجی بینک کے سربراہ عاطف باجوہ اورڈاکٹرپنجوانی سینٹربرائے مالیکیور میڈیسن اورڈرگ ریسرچ جامعہ کراچی کی سائنسدان اورسمر انٹرن شپ پروگرام کی منتظم ڈاکٹرعصمت سلیم نے خطاب کیا۔ پروفیسرعطا الرحمن نے کہا طالب علموں کو سیکھنے کے عمل سے عشق ہوناچاہیے ،یہ حکمت ودانائی بڑھانے کاسب سے معتبراورمستندوسیلہ ہے ،ایک داناشخص سیکھنے کاعمل کبھی ترک نہیں کرتا ہے ۔ ڈاکٹراقبال چوہدری نے کہاکہ پاکستان قدرتی وسائل کاحامل ہونے کے باوجود مطلوبہ ترقی سے محروم ہے۔

Share this article

Leave a comment