Friday, 29 November 2024


پانی اور خون ساتھ ساتھ نہیں بہہ سکتے،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی

ایمز ٹی وی (انٹر نیشنل) چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک بڑے اور کثیر سرمایے سے تعمیر ہونے والے پن بجلی منصوبے کی تعمیر کیلئے براہما پترا کے معاون دریا کا پانی روک لیا ہے۔ اس منصوبے کے مکمل ہونے سے زراعت کا فروغ، سیلاب کی روک تھام اور بجلی کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے گا۔ اس پن بجلی منصوبے کی تعمیر 2014ءمیں شروع ہوئی تھی اور یہ چین کا ایک مہنگا ترین منصوبہ ہے۔ اس منصوبہ کی تکمیل 2019ءمیں متوقع ہے۔ ڈیم کی تعمیر سے 295 ملین کیوبک پانی کو ذخیرہ کیا جا سکے گا جبکہ اس سے تقریبا 30 ہزار ہیکٹر زرعی زمین سیراب ہو سکے گی۔ واضح رہے کہ یہ خبر ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے حال ہی میں مودی سرکار نے پاکستان کے ساتھ سندھ طا معاہدے پر نظرثانی کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ایک سخت بیان میں کہا تھا کہ پانی اور خون ساتھ ساتھ نہیں بہہ سکتے۔ خیال رہے کہ دریائے براہما پترا چین سے ہوتا ہوا بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں اروناچل پردیش اور آسام سے بنگلا دیش تک پہنچتا ہے۔ براہما پترا دریا کے ایک معاون دریا کا پانی روکنے سے بھارت اور بنگلا دیش کے ایک بڑے حصے کو پانی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔ تاہم چین کا موقف ہے کہ اس کے ڈیمز دریائے پر بنائے جا رہے ہیں۔ ڈیم کی تعمیر سے بھارت جانے والا پانی متاثر نہیں ہوگا۔

Share this article

Leave a comment