Saturday, 30 November 2024


عوام كے وسیع ترمفاد میں میرٹ پرضمانت پررہا كیا جائے، وسیم اختر


ایمزٹی وی(کراچی) میئر كراچی وسیم اختر نے كہا ہے کہ انہیں جھوٹے مقدمات میں قید كركے شہر كے عوام كو سزا دی جارہی ہے اورایسا كركے چند لوگوں كوتسكین مل رہی ہوگی لہٰذا عوام كے وسیع ترمفاد میں ضمانت پررہا كیا جائے۔
انسداد دہشت گردی كی عدالت میں میئر كراچی وسیم اختر نے صحافیوں سے غیر رسمی بات كرتے ہوئے كہا كہ ملك میں انسداد دہشت گردی كی دفعات كا غلط استعمال كیا جا رہا ہے،

دہشت گردی ایكٹ كے غلط استعمال سے بہت سے لوگ اس زیادتی كو بھگت رہے ہیں، ہزاروں كی تعداد میں ایسے لوگ ہیں جن پردہشت گردی ایكٹ لاگو نہیں ہوتا لیكن جیل میں سڑرہے ہیں، چیف جسٹس سندھ ہائیكورٹ اورججز سے درخواست ہے كہ دہشت گردی ایكٹ كا غیرضروری استعمال روكیں۔
وسیم اختر كا كہنا تھا كہ بلدیاتی الیكشن كرانے میں 9 ماہ لگے اور گزشتہ 71 دنوں سے انہیں بلاوجہ بند ركھا ہوا ہے، وہ 10 سال پرانے جھوٹے مقدمات میں پابند سلاسل ہیں، میئر كراچی كو اس كے پہلے اجلاس میں جانے نہیں دیا گیا، وہ سمجھتے ہیں كہ ایسا كركے كراچی كی عوام كو سزا دی جارہی ہے، انہوں نے اگركوئی گناہ كیا گیا تھا تو جب وہ ركن قومی اسمبلی یا دیگر عہدوں پر تھے اس وقت كارروائی كیوں نہیں كی گئی،عوام كے وسیع ترمفاد میں میرٹ پرضمانت پررہا كیا جائے۔

Share this article

Leave a comment