Friday, 29 November 2024


بہاماس لیکس میں شامل 158 پاکستانیوں کو نوٹس جاری

ایمز ٹی وی (تجارت) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بہاماس لیکس میں شامل 158 پاکستانیوں کو نوٹس جاری کر دیئے۔ ضیا دور کے وزیر اور جماعت اسلامی کے سینیٹر پروفیسر خورشید کے علاوہ سابق وفاقی وزیر اور منی چینجر مالک کے بیٹے بھی کارروائی کی زد میں آ گئے۔ بہاماس لیکس میں شامل پاکستانیوں کے خلاف ایف بی آر کا ایکشن ۔ آف شور کمپنیز کے 158 پاکستانی مالکان کو جواب طلبی کے نوٹس ۔ مشرف دور کے وزیر صحت نصیر خان کا بیٹا اور جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر پروفیسر خورشید بھی نوٹس یافتگان میں شامل ۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق بہاماس لیکس میں شامل پاکستانیوں کو وزیر خزانہ کی ہدایت کے مطابق بلا امتیاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں ۔ کرنسی ایکسچینجر الطاف خانانی کے بیٹے کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

Share this article

Leave a comment