Friday, 29 November 2024


کوئلے پر انحصار مقامی صنعتوں کی پیداواری لاگت میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا


ایمز ٹی وی (تجارت) کوئلے پر انحصار کرنے والی مقامی صنعتوں کی پیداواری لاگت میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا. عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمت 28 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ کوئلے پر انحصار کرنے والی مقامی صنعتوں کی پیداواری لاگت میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا ۔ عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے ۔ تین ماہ میں کوئلے کی قیمت میں 23 ڈالر فی ٹن کا اضافہ ہوچکا ہے اور اس وقت بین الاقوامی مارکیٹ میں کوئلے کی فی ٹن قیمت 76 ڈالر تک پہنچ چکی ہے ۔ کوئلے کی قیمتوں میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ چین کی جانب سے اس کی برآمدی ڈیوٹی میں اضافہ بتایا جا رہا ہے ۔ ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمتوں میں اضافے سے کوئلے پر انحصار کرنے والی مقامی صنعتوں کی پیداواری لاگت مزید بڑھ جانے کا خدشہ ہے ۔

Share this article

Leave a comment