Friday, 29 November 2024


نیوزی لینڈ میں کھلاڑی کو نازیبا حرکت کرنے پر معطل کردیا گیا

ایمز ٹی وی (کھیل) نیوزی لینڈ کی رگبی ٹیم 'آل بلیک' نے ضابطوں کی پاسداری نہ کرنے پر بطور سزا اپنے معروف سکرم ہاف کھلاڑی ارون سمتھ کو ایک میچ کے لیے معطل کر دیاا ہے۔

ارون کو کرائسٹ چرچ کے ایئرپورٹ پر ایک خاتون کے ہمراہ ٹوائلٹ کیوبکل میں جاتے دیکھا گیا تھا جس کے بعد انھیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وہ جنوبی افریقہ کے ساتھ ڈربن میں ہونے والے اگلے میں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ آل بلیک کے ہیڈ کوچ سٹیو ہینسن کا کہنا تھا کہ سمتھ خود بھی نادم ہیں اور انھیں بری طرح مایوسی ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ 27 سالہ سکرم ہاف کھلاڑی کو اپنی حرکت پر ایسا لگ رہا ہے جیسے انھوں نے اپنی ٹیم، خاندان اور ساتھی کا سر جھکا کر دیا ہو۔ ہینسن نے کہا: ' انھوں نے اس واقعے کے بعد ذاتی معاملات کے حل کے لیے گھر جانے کے لیے کہا تھا اور ہمیں اس بارے میں ان کی حمایت کرنے میں خوشی ہورہی ہے۔' ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ٹیم کے سینیئر کھلاڑیوں نے متفقہ طور انھیں یہ سزا دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

ارون سمتھ نے سنہ 2012 میں اپنے کریئر کے آغاز سے لے کر اب تک نیوزی لینڈ کے لیے 54 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔ اس سے قبل بھی ایک بار ضابطے کی خلاف ورزی کرنے پر انھیں کھیل سے باہر کر دیا گیا تھا۔

سنہ 2014 میں سمتھ نے اپنی ایک برہنہ تصویر سنیپ چیٹ پر پوسٹ کر دی تھی جسے صارفین نے پھر انٹرنیٹ پر خوب پھیلایا تھا۔

Share this article

Leave a comment