Friday, 29 November 2024


ڈاکٹر فاروق ستار نے خود کو گرفتاری کیلئے پیش کردیا

ایمز ٹی وی (کراچی) ایم کیو ایم پاکستان نے رہنماؤں کی گرفتاری پر سوالات اٹھا دیے۔ سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار کہتے ہیں گرفتار کرنا ہے تو سب کو کیا جائے، استعفے دینے کی نوبت آئی تو سب ساتھ دیں گے۔ رینجرز والے اپنے کارڈز کھول کر دکھا دیں۔ کراچی کیلئے عاشورہ کے بعد سو روزہ پروگرام کا بھی اعلان کیا۔

گزشتہ روز ایم کیو ایم رہنما اور رکن رابطہ کمیٹی گلفراز خٹک کی گرفتاری پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ فیصلہ کرلے، ہمیں لندن والا سمجھنا ہے یا پاکستان والا۔ ہم نے اپنے اپنے کارڈزکھول کر دکھا دیے ہیں ، رینجرز کے اعلیٰ افسران بھی اپنے کارڈز کھول کر دکھا دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک ایک کر کے گرفتارکرنے کے بجائے ہم سب گرفتار ی دینے کے لیے تیار ہیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے خود کو گرفتاری کیلئے پیش کیا اور کہ بولے استعفوں کا آپشن بھی موجود ہے۔سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے عاشورہ کے بعد کراچی میں صفائی، پانی، نکاسی آب اور سڑکوں کی مرمت کیلئے سینچری پروگرام کا بھی اعلان کیا۔ بولے کہ سو دن میں اپنی پرفارمنس لوگوں کے سامنے لائیں گے۔

بلاول بھٹو کے بیان پرسربراہ ایم کیوایم کا کہنا تھا کہ ہرسیاسی رہنما کا اپنا موقف ہوتا ہے، متحدہ کی سیاست کا اب لندن سے کوئی تعلق نہیں۔

Share this article

Leave a comment