Friday, 29 November 2024


اساتذہ کی بھرتیاں اسکولوں کی بنیاد پر ہوں گی، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن

ایمز ٹی وی ( تعلیم) صوبائی سیکرٹری اسکول ایجوکیشن فضل پیجوہو نے کہاہے کہ صوبائی محکمہ تعلیم میں اب جو10ہزاراسکول اساتذہ کی بھرتیاں ہوں گی وہ اسکولوں کی بنیاد پر ہوں گی اور صرف متعلقہ مضامین کے ہی اساتذہ بھرتی ہوں گے ۔

سیکرٹری اسکول ایجوکیشن فضل پیجوہو نے کہاکہ ایک دفعہ جو استاد جس اسکول میں بھرتی ہوگا ریٹائربھی وہ وہیں سے ہوگا تبادلے کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی تبادلے پر ملازمت ختم تصورہوگی انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھرتی ہونے والے اساتذہ پسند کے اسکولوں میں تبادلہ کرالیتے تھے جس سے ان کا اسکول خالی ہوجاتا تھالیکن اب ایسا نہیں ہوگا فضل پیجوہو نے کہاکہ اب ہم انگریزی، ریاضی اور سائنس کے اساتذہ بھرتی کریں گے

جب کہ دیگر مضامین کی بھرتیاں نہیں ہوں گی کیوں کہ پہلے ہی ان کی تعداد زیادہ ہے۔ یہ بھرتیاں ٹیسٹ اور انٹرویو کی بنیاد پر ہوں گی اور غیرجانبدار ادارہ ان کا ٹیسٹ لے گا بڑے شہروں میں یہ بھرتیاں ضلع کے اسکول کی بنیاد پر ہوں گی تاکہ میرٹ برقرار رہے انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم کو دوحصوں میں تقسیم کرنے میں ان کی رضامندی شامل تھی اور وہ خود چاہتے تھے کہ صوبے میں تعلیم کی بہتری کے لیے دو محکمے کرے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم سرکاری اسکولوں میں ارلی چائیلڈ ہڈ (نرسری اور پری نرسری) کی کلاسوں کے لئے بھی اساتذہ بھرتی کریں گے جس کیلئے نجی اسکولوں میں پڑھانے والے مونٹیسوری ڈپلومہ ہولڈر قابل ترجیح ہوں گے۔

 
 

Share this article

Leave a comment