Friday, 29 November 2024


ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں حیرت انگیز منظر

ایمز ٹی وی (کھیل) تاریخی اہمیت کا حامل ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ شائقین کی توجہ نہ حاصل کرسکا، بدنظمی کے باعث ٹرافی کی تقریب رونمائی 2 بار ہوئی،400ویں میچ کے حوالے سے تقریب میں چیف سلیکٹر انضام الحق نے میڈیا کے نمائندوں کی موجودگی میں کیک کاٹا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی اسٹیڈیم میں جمعرات کو شروع ہونے والا میچ خاص اہمیت کا حامل ہے، یہ کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا اور ایشیا میں پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ ہے، یہ پاکستان کا 400 واں میچ بھی ہے لیکن اس موقع کو یادگار بنانے کیلیے حیران کن طور پر پی سی بی نے کوئی مارکیٹنگ نہیں کی، شائقین کو اسٹیڈیم تک لانے کیلیے کوئی حکمت عملی نہیں اپنائی گئی جس کی وجہ سے پہلے روز تماشائیوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی، مختلف اسکولز کے بچوں اور دبئی میں کام کرنے والوں مزدوروں کو لانے کا آپشن موجود تھا لیکن اس طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

علاوہ ازیں گذشتہ روز ٹرافی کی تقریب رونمائی بھی 2بار کی گئی،میڈیا کے نمائندوں کو بلائے بغیر ہی کپتانوں کی تصاویر بنوادی گئیں، 400 ویں میچ کے حوالے سے تقریب میں چیف سلیکٹر انضمام الحق نے میڈیا نمائندوں کی موجودگی میں کیک کاٹا۔

اس موقع پر سابق کپتان نے کہا کہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کا بنیادی مقصد لوگوں کی طویل فارمیٹ کے میچز میں دلچسپی بڑھانا ہے، جدید کرکٹ کیلیے اچھی تبدیلی ہے، ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلیے بہترین ٹیم منتخب کی گئی ہے، امید ہے کہ گرین کیپس مسلسل فتوحات حاصل کرتے ہوئے عالمی رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے کامیاب ہوںگے۔

Share this article

Leave a comment