Friday, 29 November 2024


واپڈا ملازمین کو بجلی چوری کی چیکنگ مہنگی پڑگئی


ایمزٹی وی(ملتان) کی تحصیل شجاع آباد میں بجلی چوری کی نشاندہی پر8 مسلح افراد نے4 واپڈا ملازمین کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا ۔پولیس کے مطابق شجاع آباد کے علاقے فتح بیلا میں واپڈا حکام کو بجلی چوری کی اطلاع ملی واپڈا اہلکار علاقے میں چیکنگ کے لیے پہنچے تو 8 مسلح افراد نے واپڈا کے 4 اہلکاروں کو یرغمال بناکر تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے واپڈا ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنانے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انکی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

Share this article

Leave a comment