Friday, 29 November 2024


اگر آپ کا اسمارٹ فون بہت زیادہ گرم ہوجائے تو کیا کرنا چاہئے؟ جانیے اس کا جواب

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ کو اس وقت گلیکسی نوٹ 7 ڈیوائسز کی بیٹریاں پھٹنے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے تاہم ایسا کسی بھی فون کے ساتھ ہوسکتا ہے۔ اگر آپ کا اسمارٹ فون بہت زیادہ گرم ہوجائے، دھواں نکلنے لگے یا آگ پکڑ لیں تو کیا کرنا چاہئے؟ اس کا جواب امریکا کے مشہور میساچوسٹس انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) نے دیا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر آپ کا اسمارٹ فون اوور ہیٹ یا بہت زیادہ گرم ہوجائے تو اگر وہ چارج پر لگا ہے تو فوری طور پر اس کی پن ساکٹ سے نکال لیں۔

ان کے بقول ڈیوائس کو زیادہ گرم ہونے کی ابتدائی سطح پر روک دینا اسے پھٹنے سے بچا سکتا ہے تاہم آخری مرحلے پر اسے بچانا کافی مشکل ہوتا ہے۔ اسی طرح اگر فون میں آگ لگ جائے تو اسے پہلے تو چارجنگ سے نکال کر اسے بجھانے کے لیے پانی کی بجائے کسی فائر بلینکٹ کا استعمال کریں یا ایسا کپڑا جو جلد آگ نہ پکڑتا ہو۔ اسی طرح اگر معاملہ ہاتھ سے نکلتا ہوا محسوس ہو تو امداد کے لیے رجوع کرنا چاہئے۔ اگر تو آپ کے پاس گلیکسی نوٹ 7 ہے تو اچھا خیال تو یہی ہے کہ اسے کسی اور فون سے بدل لیں کیونکہ سام سنگ کے تبدیل ہونے والے نوٹ سیون میں بھی بیٹری مسائل کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ تو کسی اور ماڈل کا انتخاب زیادہ بہتر ہے۔

Share this article

Leave a comment