Friday, 29 November 2024


ہونڈا نے اپنی رئیر فیسنگ کیمرے پر مشتمل گاڑی متعارف کرادی

ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) ہونڈا نے اپنی نئی سی آر۔ وی 2017 کو متعارف کرا دیا ہے جس میں پہلے سے بہتر انفوٹینمنٹ سسٹم، اینڈرائیڈ آٹو یا ایپل کار پلے، یو ایس بی جیکس، ٹربو چارج انجن سمیت متعدد فیچرز کو شامل کیا گیا ہے۔ ہونڈا کی یہ ایس یو وی گاڑی 2017 میں اکارڈ کی جگہ لے گی اور توقع ہے کہ اسے رواں سال دسمبر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس گاڑی میں لین واچ سسٹم بھی ہے جو کہ رئیر فیسنگ کیمرے پر مشتمل ہے۔ اس میں 7 انچ کی ایل سی ڈی بھی ہے جس میں گاڑی کے لیے مختلف فنکشنز موجو ہیں جیسے نیوی گیشن، فون، آڈیو، انٹرٹینمنٹ، سیٹنگز وغیرہ۔

اسی طرح آٹو ہائی بیمز اور ایل ای ڈی ہیڈ لیمپس وغیرہ بھی اس کا حصہ ہیں۔ اس کا ٹربو چارج 1.5لیٹر، 190 ہارس پاور فور سلینڈ انجن پہلے سے زیادہ طاقور ہے اور کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ایندھن بچانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ یہ گاڑی پہلے سے زیادہ لگژری ہے اور اس کو زیادہ کشادہ بھی کیا گیا ہے جبکہ آٹو اوپن رئیر ٹیل گیٹ کا فیچر بھی اس میں موجود ہے۔ یہ گاڑی دسمبر میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی اور امکان ہے کہ اس کی قیمت 24 ہزار ڈالرز سے شروع ہوگی، تاہم اس کا اعلان فروخت کے وقت ہی کیا جائے گا۔

Share this article

Leave a comment