Friday, 29 November 2024


سانحہ بلدیہ گورنر سندھ کا سخت فیصلہ

 

ایمز ٹی وی (کراچی) بلدیہ فیکٹری کو آگ لگانے والوں کو بھی سزا ملے گی اور غریب متاثرین اور لواحقین کے لیے ملنے والی امدادی رقم کھانے والوں کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا،کسی کو سیاسی دھول میں چُھپنے نہیں دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے لیے اضافی پانی کی فراہمی کے لیے کے-4 پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ سڑکوں کا برا حال تھا، مرادعلی شاہ نے اچھا قدم اُٹھا یا ہے اور کراچی سے حیدرآباد جانے والی شاہراہ کی تعمیر کروائی۔

گورنر سندھ نے کے-فور پروجیکٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کے-فورمکمل ہونےسےشہرکے پانی میں 260 ملین گیلن پانی کااضافہ ہوجائے گا، کے-فور اور کے-3 پروجیکٹس 2004 اور 2005 میں منظور ہوا تھا لیکن کام کا آغاز نہ ہو سکا،ترقیاتی کام میں دیر ہونے کی وجہ کرپشن اور نااہلی بھی ہے تا ہم اب ایف ڈبلیو او کےفور کامنصوبہ 2 سال میں مکمل کرلے گی۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد علی خان نے مزید کہا کہ لیاری ایکسپریس وے مئی 2008 میں شروع ہوا لیکن 2016 تک مکمل نہیں ہوسکا 8 سال بعد اب لیاری ایکسپریس وے منصوبے پر کام شروع ہوا ہے،شہر میں ایک عرصے تک ترقیاتی کام رکے رہے،تا ہم اب وزیر اعلیٰ سندھ انتھک محنت کر رہے ہیں اور دوبارہ کام ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایم 9 منصوبے پر بھی کام ہورہا ہے،لیاری ایکسپریس وے پر کام شروع ہو چکا ہے،کراچی سے حیدرآباد جانے والی شاہراہ کا برا حال تھا وزیر اعلٰ سندھ نے خصوصی توجہ سے اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا اور اب کے فور پروجیکٹ پر بھی سندھ حکومت مہربان نظر آتی ہے جس پر مراد علی شاہ مبارک باد اور خراج تحسین کے حق دار ہیں۔

سابق ناظم نعمت اللہ خان کی تریف کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ وہ ایک نہایت ایماندار،محنتی اور ویژنری ناظم تھے.تا ہم اُن کے بعد آنے والی ضلعی حکومت نے مایوس کیا،آج بھی نعمت اللہ کی صلاحیتوں، تجربے اور ویژن سے فائدہ اُٹھایا جاسکتا ہے۔

گورنر سندھ نے کراچی میں امن عامہ کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ بلدیہ کے ملزمان کو بھی سزا دلوائی جائے گی اور متاثرین و لواحقین کے پیسے کھانے والے بھی قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے،مجرم نیوکراچی میں ہو پوش علاقوں میں پکڑا جائے گا اب کسی کو سیاسی دھول میں چھپنے نہیں دیں گے۔

گورنر سندھ نے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے کراچی میں اورنج لائن اور گرین لائن جیسے منصوبے شروع کرنے پر بھی شکریہ ادا کیا اور وزیر اعلی سندھ کی جانب سے 10 ارب روپے کے ترقیقاتی فنڈ جاری کرنے پر خوشی کا اظہار کیا جب کہ نائب میئر ارشد وہرہ کی تعریف کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ارشد وہرہ کراچی کی ترقی کیے لیے کام کریں انہیں ہر قسم کی مدد اور سہولت فراہم کی جائے گی۔

 
 

 

Share this article

Leave a comment