Friday, 29 November 2024


واٹس ایپ نے ایک بار پھر اپنے صارفین کو پریشان کردیا


ایمز ٹی وی (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ ہفتے واٹس ایپ نے اپنی متنازع پالیسی کا اعلان کیا تھا جس کے تحت صارفین کا ڈیٹا فیس بک سے شیئر کیا جانا ہے اور اب اس ایپ نے ایک بار پھر اپنے صارفین کو پریشان کردیا ہے۔ اس بار ایسا کسی پالیسی کی بجائے ایک نئے فیچر کی وجہ سے ہوا ہے جو لوگوں کے مزاج پر بہت گراں گزرا ہے۔ جی ہاں واٹس ایپ نے ایموجیز کے سائز کو پہلے سے زیادہ بڑا کردیا ہے اور وہ لوگوں کو باکل پسند نہیں آرہے۔ اب واٹس ایپ کے ایموجیز فیس بک میسنجر سے ملتے جلتے ہوگئے ہیں۔ لوگوں نے ٹوئٹر پر اس کی شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ان ایموجیز کی وجہ سے اب دیگر افراد سے بات چیت بدترین ہوگئی ہے۔

دوسری جانب واٹس ایپ نے ایپ کے اندر ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران زومنگ کا فیچر متعارف کرا دیا ہے جو کہ کافی دلچسپ ہے۔اسی طرح ایک نئے فیچر کی مدد سے اب صارفین لاک اسکرین میں بھی کالز اوپن کرسکیں گے جبکہ ایک نئے ویجیٹ کی بدولت لوگ فوری طور پر کسی حالیہ چیٹ پر جا سکیں گے یا دیکھ سکیں گے کہ کونسے میسجز پڑھے نہیں جاسکے۔

Share this article

Leave a comment