Friday, 29 November 2024


طویل عرصے کے لیے ای سی ایل میں نام نہیں رکھا جا سکتا،بیرسٹرسلمان


ایمزٹی وی(لاہور)درخواست گزار کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ اتنے طویل عرصے کے لئے ای سی ایل میں نام نہیں رکھا جا سکتا
لاہورسابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام کے اخراج کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ، عدالت نے درخواست پر وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کر دیئے ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے علی موسی گیلانی کی درخواست پر سماعت کی ، جس میں موسی گیلانی نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا ہے ۔ سماعت کےدوران درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ علی گیلانی کا کسی جواز کے ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے اور چار سال سے نام ای سی ایل میں شامل ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ اتنے طویل عرصے کے لئے ای سی ایل میں نام نہیں رکھا جا سکتا ۔ وکیل نے استدعا کی کہ ان کے موکل علی موسی گیلانی کا ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کیا جائے ۔ ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ کو 19 نومبر کیلئے نوٹس جاری کر دیئے ۔

Share this article

Leave a comment