Saturday, 30 November 2024


داؤد یونیورسٹی میں انڑی ٹیسٹ کا آغاز

 

ایمز ٹی وی ( تعلیم/ کراچی) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں سال برائے 2016-17ء کیلئے داخلہ ٹیسٹ ہفتہ 22 اکتوبر 2016ء کو بیک وقت چار شہروں کراچی، حیدرآباد، سکھر اور روالپنڈی میں منعقد کئے جائیں گے۔

کراچی کیلئے ٹیسٹ سینٹر این ای ڈی یونیورسٹی ہے جبکہ حیدرآبادمیں لطیف آباد پبلک اسکول، سکھر میں پبلک اسکول ملٹری روڈ اور راولپنڈی میں فیوچر ڈگری کالج سیٹلائٹ ٹاؤن ٹیسٹ سینٹر مقرر کئے گئے ہیں۔

داخلہ ٹیسٹ نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کے ذریعے لئے جائیں گے جس کا اصول نیگیٹو مارکنگ ہوگا اور چارغلط جوابات کی صورت میں ایک نمبر منہا کرلیا جائے گا۔ ٹیسٹ کا آغاز دوپہر ڈھائی بجے ہوگا تاہم طلباء کو 2 بجے داخلہ سینٹرز میں رپورٹ کرنا ہوگا۔

جامعہ کے رجسٹرار کیپٹن سید وقارحسین شاہ کا کہنا ہے کہ جن طلباء کو داخلہ ٹیسٹ کیلئے اہل قراردیا گیا ہے انہیں ایڈمٹ کارڈزروانہ کردیئے گئے اور این ٹی ایس کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔

جبکہ تمام امیدواروں کو موبائل ایس ایم ایس بھی بھیجے گئے ہیں۔ تاہم اگر طلباء کو کسی قسم کی مشکلا ت کا سامنا ہو تو وہ وقت مقررہ سے پہلے ٹیسٹ سینٹرز پر اپنے اصل شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات کے ساتھ تشریف لا کر این ٹی ایس حکام سے اپنے ایڈمٹ کارڈ بنوا سکتے ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment