Friday, 29 November 2024


القاعدہ کے چار اہم دہشت گردگرفتار

 

القاعدہ کے چار اہم دہشت گردگرفتار

ایمز ٹی وی (کراچی) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے اہم کارروائی کے دوران القاعدہ جنوبی ایشیا کے چار اہم دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) حکام کی جانب سے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران القاعدہ جنوبی ایشیا کے چار اہم دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت ذکریا، مظفر عاشق، نور اور معیز کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جنہوں نے افغانستان سے تربیت حاصل کی۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹس، چار گرینڈ، جدید اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد سیکیورٹی فورسز سے مقابلوں، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ایس ایس پی جنید شیخ کے مطابق دہشت گرد نور خود کش جیکٹس بنانے کا ماہر ہے، جس نے 50 سے زائد خودکش جیکٹس بنائیں، دہشت گرد معیز فرقہ وارانہ وارداتوں میں ملوث تھا اور ٹارگٹ کلرز کو بھی معاونت فراہم کرتا تھا۔

تیسرا دہشت گرد مظفر عاشق زبردستی چندہ وصولی اور اس کو دہشت گرد تنظیموں سے فراہم کرنے میں ملوث ہے، جب کہ دہشت گرد ذکریا عرف مایا جنوبی وزیرستان میں فوجیوں پر حملے سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

چاروں دہشت گردوں نے شہر کے مختلف مقامات پر دہشت گردی کے منصوبے بھی بنارکھے تھے۔

 

 
 

 

Share this article

Leave a comment