Friday, 29 November 2024


عمران خان تخر یب کاری میں مصررف ہین ،اسحاق ڈار


ایمز ٹی وی(اسلام آباد) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آج پاکستان کےزرمبادلہ کےذخائرساڑھے19 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں،ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اور کچھ لوگوں کو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہیں اور یہ ترقی کنٹینر پر چڑھنے والے کو ہضم نہیں ہورہی ہے 2013 کے بعد سے ملک جس سمت جا رہا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جب 2013 میں اقتدار سنبھالا تو تین بڑے چیلیجیز کا سامنا تھا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں تھا،ملک پر اندھیرے بادل چھائے ہوئے تھے اور معشیت دم توڑ رہی تھی لیکن ہم نے بہترین پالیسی اپناتے ہوئے ملک کو دہشت گردی کے عفریت سے آزاد کیا،لوڈ شیڈنگ کو تاریخ کی کم ترین سطح تک لائے اور معیشت کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کیا۔

یہی وجہ ہے کہ ،آج دنیا پاکستان کی معیشت کی جانب دیکھ رہی ہے ،آکسفورڈ یونیورسٹی سمیت بین الاقوامی ادارے پاکستان کی معاشی صورتحال کی بہتری کی جانب گامزن ہونے کے اشارے دے رہے ہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ احتساب سے نہیں ڈرتی نہیں نہ ہی عدالتی کارروائی سے بھاگے گی لیکن انتشار کی سیاست کرنے والے ملک کا بھلا نہیں چاہتے اسی لیے تین سال سے کہہ رہا ہوں کہ سیاست کو معیشت سے علیحدہ کردیں تاکہ ملک کی معاشی صورتحال تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہو سکے۔

وفاقی وزیر خزانہ اور تجارت اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ میر ے لیے اس ملک کی خدمت عین عبادت ہے جسے پوری ایمانداری کے ساتھ سر انجام دے رہا ہوں اور الحمد اللہ حکومت نے ایمانداری کے ساتھ کام کرتے ہوئے پرانے اور پچیدہ مسائل پر جلد ہی قابو پالیا ہے

Share this article

Leave a comment