Friday, 29 November 2024


12اکتوبر 1999والے حالات نہیں ہیں،مولانا فضل الرحمان

ایمز ٹی وی(لاہور)جے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا سڑکوں پر آنا عدلیہ پردباو ڈالنے کے مترادف ہے،حکومت نہیں پی ٹی آئی والے بند گلی میں داخل ہو گئے ہیں۔

جے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا سڑکوں پر آنا عدلیہ پردباو ڈالنے کے مترادف ہے،حکومت نہیں پی ٹی آئی والے بند گلی میں داخل ہو گئے ہیں، 12اکتوبر 1999والے حالات نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ بساط لپیٹنے کی بات خبرکی حد تک توہوسکتی ہے، زمینی حقائق ایسے نہیں،پانامالیکس کاکیس عدالت میں چلاگیا، پی ٹی آئی کواعتماد کرناچاہیے،پی ٹی آئی کے مطالبات کی روشنی میں سماعت شروع ہونے جارہی ہے

Share this article

Leave a comment