Friday, 29 November 2024


مقبوضہ کشمیر میں 108ویں روز بھی کرفیو نافذ

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) مقبوضہ کشمیر میں 108ویں روز بھی صورتحال کشیدہ ہے ، بھارتی فورسز نے نہتے کشمیری عوام کے ساتھ ساتھ حریت رہنماؤں پر بھی زندگی تنگ کر دی ہے ، یاسین ملک کی بھارتی فوج کی حراست میں حالت بگڑنے کے کئی گھنٹے بعد انھیں سورہ میڈیکل کمپلیکس کے آئی سی یو میں شفٹ کردیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بےلگام بھارتی فورسزکے ظلم و ستم 107ویں روز بھی تھم نہ سکے،ایک طرف بھارتی فورسز نہتے کشمیری عوام پر گولیاں برسارہی ہے اور ساتھ ہی حریت رہنماؤں پر بھی زندگی تنگ کی جارہی ہے۔

ضلع بڈگام میں مظاہرین پر بھارتی فورسز کی شیلنگ سے نوجوان جاوید میر کی شہادت کے بعد علاقے میں کشیدگی برقرار ہے ، پوری وادی میں بھارتی جارحیت خلاف ایک سو ساتویں روز بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال اور کٹھ پتلی انتظامیہ کی طرف سے کرفیو نافذ ہے ۔

یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی والدہ نے بتایا کہ بھارتی فورسز نے یاسین ملک کو چھوٹے سے کلینک میں لے جاکر غلط انجکشن لگوادیا جس سے ان کا ایک ہاتھ مفلوج ہوگیا ۔

مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے بزرگ حریت رہنما علی گیلانی کو بھی عوام سے ٹیلی فونک خطاب کرنے سے روک دیا۔

Share this article

Leave a comment