Saturday, 30 November 2024


چور کی داڑھی میں تنکا نہیں جھاڑو ہے، مولا بخش چانڈیو


ایمز ٹی وی(کراچی) مشیرِ اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ پرویز رشید دوسروں پر انگلیاں اٹھا کر تحقیقاتی اداروں کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔


پرویز رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی اداروں کے ہاتھ مجرموں کی گردنوں تک پہنچ چکےہیں، چور کی داڑھی میں تنکا نہیں جھاڑو ہے، وزیراعظم اور انکے وزراء کی طرف انگلیاں اٹھانے کے ذمہ دار وہ خود ہیں کیونکہ مجرم خود کو بچانے کے لئے دوسروں کی طرف اشارے کرتا ہے۔


مشیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ مجرم خود کو بچانےکےلئےدوسروں کی طرف اشارے کرتاہے، وفاقی وزیرکو اتنےعرصے بعد خیال آیا کہ اجلاس میں دیگر لوگ بھی شریک تھے، اتنے عرصے تک انہیں دیگر لوگوں کی طرف انگلیاں اٹھانے کا خیال کیوں نہیں آیا۔

Share this article

Leave a comment