Friday, 29 November 2024


پاکستان کے پھلوں کی بیرون ملک مانگ میں 64 فیصد اضافہ

 

ایمز ٹی وی ( تجارت ) پاکستان کے پھلوں کی بیرون ملک مانگ میں 64 فیصد اضافہ تاہم چاول ، سبزیوں اور کھانے پینے کی دوسری اشیا کی برآمد 41 فیصد کم ہو گئی۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان سے 1 لاکھ 15 ہزار 367 میٹرک ٹن پھل برآمد کیے گئے جس سے 92 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا،پاکستانی روپے میں ان کی مالیت 9 ارب 60 کروڑ روپے بنتی ہے ۔گزشتہ مالی سال کے تین ماہ کے دوران 74 ہزار ٹن پھل برآمد کیے گئے تھے جن کی مالیت 57 ملین ڈالر تھی۔ اس سال 97 ہزار میٹرک ٹن سبزیاں بیرون ملک بھیجی گئیں جو گزشتہ سال سے 41 فیصد کم ہیں، سبزیوں کی برآمد سے 27 ملین ڈالر حاصل ہوئے اسطرح چاول کی برآمد میں 28 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، 13 ہزار 700 میٹرک ٹن گوشت اور گوشت سے بنی اشیا برآمد کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 32 فیصد کم ہے۔

 

Share this article

Leave a comment