Saturday, 30 November 2024


''ایف بی آ ر'' کا نیا مطالبہ

ایمز ٹی وی ( تجارت ) دستاویز کے مطابق وزیراعظم آفس کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو لیٹر لکھا گیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے رہائشی ٹیکس دہندگان کی نان فائلر حیثیت کے بارے میں جلد ازجلد رپورٹ تیار کرکے وزیراعظم بھجوائی جائے کیونکہ اس سے قبل بھی لیٹر لکھا گیا تھا مگر رپورٹ نہیں بھجوائی گئی، جس کے باعث اب ریمائنڈر بھجوایا گیا ہے البتہ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر میں ٹیکس ادا کرنے والے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو پاکستان میں نان ریذیڈنٹ پاکستانی کا درجہ حاصل ہے،آزاد جموں و کشمیر میں جو ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ٹیکس اکٹھا کیا جاتا ہے تو وہ آزاد جموں و کشمیر کو ہی جاتا ہے اور ایف بی آر اس کی ان پٹ ٹیکس ایڈجٹمنٹ فراہم کرتا ہے اس لیے جو آزاد جموں و کشمیرکے رہائشی وہاں ٹیکس ادا کرتے ہیں وہ نان ریذیڈنٹ ٹیکس دہندگان کے زمرے میں آتے ہیں اور پاکستان میں اگر وہ ٹیکس اتھارٹیز کے پاس رجسٹرڈ نہیں تو نان فائلرز کہلاتے ہیں۔ حکام کے مطابق پاکستان اور آزاد جموں کشمیر کی ٹیکس اتھارٹیز کے لیے ایک دوسرے کے شہری نان ریذیڈنٹ پاکستانی و نان ریذیڈنٹ کشمیری کا درجہ رکھتے ہیں اور دونوں ٹیکس اتھارٹیز کے لیے ایک دوسرے کے ٹیکس دہندگان نان فائلرز ہیں جس کے باعث ان سے اضافی شرح سے ود ہولڈنگ ٹیکس کٹوتی کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرال کی جانب سے الیکٹرانیکلی لنک نہ کیے جانے کے باعث ایف بی آر اور آزاد کشمیر ریونیو اتھارٹی کے درمیان ایک دوسرے کے شہریوں کو نان ریڈیڈنٹ و نان فائلرزقرار دے کر اضافی ٹیکس کٹوتی کی جا رہی ہے۔ اس تنازع پر اب وزیراعظم سیکریٹریٹ کی جانب سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے رہائشی ٹیکس دہندگان کو پاکستان میں نان فائلرز قرار دینے سے متعلق ایف بی آر کی طرف سے رپورٹ مرتب کی جارہی ہے جو جلد وزیراعظم سیکریٹریٹ کو بھجوادی جائیگی جس کے بعد اس بارے میں کوئی فیصلہ ہوگا۔

Share this article

Leave a comment