Friday, 29 November 2024


دل کو صحتمند رکھنے کےلیئے چند جادوئی غذائیں

ایمز ٹی وی (صحت) دنیا بھر میں امراضِ قلب سے اموات کی شرح بڑھتی جارہی ہے لیکن غذائی کیفیات تبدیل کرکے اور ورزش کو معمول بناکر دل کو صحتمند رکھا جاسکتا ہے۔ کئی برسوں کی تحقیق کے بعد ماہرین نے دل کے لیے ان غذاؤں کو بہت مفید قرار دیا ہے۔ ان جادوئی کھانوں میں سرِ فہرست ہیں۔

لہسن لہسن میں موجود کئی وٹامن اور اینٹی آکسیڈنٹس دل کے لیے مفید ہوتے ہیں۔لہسن میں ایلیسن نہ صرف دل کو مضبوط رکھتا ہے بلکہ کولیسٹرول اور بلند بلڈ پریشر کو بھی قابو کرنے میں مدد دیتا ہے۔ لہسن کے متعلق نیا انکشاف ہوا ہے کہ یہ کئی اقسام کے کینسر کو بھی روکتا ہے اور خلیاتی سطح کی ٹوٹ پھوٹ کو روکتا ہے۔

ٹماٹر ٹماٹر میں ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ لائسوپین پایا جاتا ہے جو کئ طرح کے تجربات کے بعد امراضِ قلب، بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کو روکتا ہے۔ اس کے علاوہ خلیات کو خراب اور ٹوٹنے سے بچاتا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ٹماٹر میں موجود لائسوپین کو جسم میں بہتر طور پر جذب کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اسے زیتون کے تیل میں تھوڑا نرم کرکے استعمال کیا جائے۔ماہرین ہر روز تین ٹماٹر کھانے کا مشورہ دیتےہیں اور اس کے بہت اچھے اثرات صرف چھ ہفتوں میں ظاہر ہوجاتےہیں۔

تیل والی مچھلیاں سامن،سارڈائن اور ماکرل مچھلیوں میں قدرتی طور پر تیل موجود ہوتا ہے جس میں اومیگا تھری وٹامن ڈی اور دیگر پروٹین کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہےتیل والی مچھلیاں نہ صرف امراضِ قلب کی وجہ بننے والے ٹرائی گلیسرائیڈ کو روکتے ہیں بلکہ اومیگا تھری خون کے تھکے بننے کے عمل کو روکتا ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوچکا ہے کہ اومیگا تھری دل کے امراض کو دور رکھتا ہے۔ برطانوی فاؤنڈیشن برائے قلب کے مطابق ہفتے میں دو سے تین مرتبہ روغنی مچھلیاں ضرور کھائیں۔

دارچینی

دارچینی خون میں شکر کی مقدار کو بلند نہیں ہونے دیتی۔ یہ کولیسٹرول کو روکتی ہے اور بلڈ پریشر کا سدِ باب کرنے کے علاوہ کینسر اور الزائیمر سے بھی بچاتی ہے۔

سبز چائے

گرین ٹی یا سبز چائے کے لاتعداد فوائد ہیں ۔ اس کی اہم بات یہ ہے کہ رگوں اور شریانوں کی دیواروں کے استر پر موجود خلیات کو یہ بہترین حالت میں رکھتی ہے۔ جاپان میں یہ چائے بہت پی جاتی ہے اور وہاں تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سبز چائے کا باقاعدہ استعمال 31 فی صد خواتین اور 22 فی صد مردوں کو دل کے امراض سے بچاتا ہے۔

گریپ فروٹ گریپ فروٹ کو چکوترا کہا جاتا ہے جس کا رس فائبر، وٹامن سی ، کولائن اور لائسوپین سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ خون میں مضرِصحت چکنائیوں کی مقدار کو قابو میں رکھتا ہے جن میں دل کی رگوں کو سخت کرنے والے ٹرائی گلیسرائیڈز شامل ہیں۔

اس کے علاوہ گریپ فروٹ یں پیکٹن نامی فائبر ہوتا ہے جو دل کو شریانوں کو صحتمند رکھتا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق سرخ گریپ فروٹ لائسوپین کی بڑی مقدار ہوتی ہے جو مضر کولیسٹرول کو قابو کرتی ہے۔

گہری رنگت والی چاکلیٹ گہری رنگت والی چاکلیٹ میں ’فینیتھائلامائن‘ پایا جاتا ہے جو ایک اہم مرکب ہے۔ اگر آپ 85 فیصد کوکو والی 45 گرام چاکلیٹ کھاتےہیں تو یہ ایک دن کے لیے کافی ہے اور یہ تھکاوٹ، بے چینی کو کم کرکے توانائی بحال رکھتی ہے۔اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور فلیوونولز دل اور دورانِ خون کو درست رکھتے ہیں۔

Share this article

Leave a comment