Friday, 29 November 2024


اسمارٹ فون کی دنیا میں چینی کمپنی کا نایاب تحفہ

 

ایمز ٹی وی (مانیٹرننگ ڈیسک) چینی کمپنی ژاؤمی نے اپنا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون مکس متعارف کرایا ہے جس کی جھلک نے سب کو حیران کردیا ہے۔

اس کمپنی نے بیجنگ میں ایک تقریب کے دوران فرنچ ڈیزائنر فلپی اسٹارک کے ہاتھوں اس کانسیپٹ فون کو متعارف کرایا جو لگ بھگ تیار ہوچکا ہے۔

ژاﺅمی مکس ایج لیس فیبلیٹ ہے جس کی 6.4 انچ اسکرین دنگ کر دینے والی ہے۔

اس کی سرامکس باڈی کو سیاہ پالش کی گئی ہے جبکہ یہ 18 قیراط کے سونے سے سجے ورژن میں بھی فروخت کیا جائے گا۔

اس فون کو یہ منفرد ڈیزائن یعنی ہر طرف اسکرین کو رکھنے کے لیے چینی کمپنی نے ہر پہلو پر کام کیا اور اسپیکر ہول، سنسر اور فرنٹ فیسنگ کیمرہ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

کمپنی نے تیس سال اسپیکر کے متبادل کی تلاش میں لگا کر پائیز الیکٹرک اسپیکر کو اس فون کا حصہ بنایا جبکہ الٹرا سونک سنسر کے اضافے کے ساتھ فرنٹ کیمرے کو دائیں جانب کے نچلے کونے میں منتقل کردیا گیا۔

اس فون کے قابل ذکر فیچرز میں سنیپ ڈراگون 821 چپ، 2.35 گیگا ہرٹز اور 4400 ایم اے ایچ بیٹری شامل ہیں۔

یہ فون 4 نومبر سے فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کی 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 517 ڈالرز (54 ہزار روپے سے زائد)، جبکہ 6 جی بی ریم اور 256 اسٹوریج والا فون 590 ڈالرزکا ہوگا۔

 

Share this article

Leave a comment