Friday, 29 November 2024


300 سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین ہوشیار ہوجائیں

ایمز ٹی وی (تجارت) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 77 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی ہے تاہم کے الیکٹرک اور300 سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پراس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی طرف سے دائردرخواست کے مطابق فرنس آئل سستا ہونے کے باعث ستمبرکے مہینے کے لئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 77 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ ستمبرمیں مجموعی طورپر10ارب یونٹس تقسیم کارکمپنیوں کو فروخت کئے گئے جس میں سے پن بجلی سے 41 فیصد بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سے 26 فیصد اورگیس سے 22 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔ اس طرح بجلی کی کل پیداوارپرفیول لاگت 36 ارب 80 کروڑروپے رہی۔ ستمبرکے لئے ریفرنس فیول لاگت 6 روپے 43 پیسے فی یونٹ مقررتھی جبکہ اصل فیول لاگت 3 روپے67 پیسے فی یونٹ رہی۔

نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی نے ستمبرکے مہینے کے لئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 77 پیسے فی یونٹ کمی کردی ہے تاہم اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک اورماہانہ 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پرنہیں ہوگا۔

Share this article

Leave a comment