Friday, 29 November 2024


لاہور ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

ایمز ٹی وی(لاہور) ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو ڈیمو کریسی پارک میں دھرنا دینے اور اسلام آباد لاک ڈاﺅن کرنے کی صورت میں انتظامیہ کو کارروائی کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

اتحاد ائیرویز نے پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین پیشکش متعارف کروادی نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے اسلام آباد کو لاک ڈاﺅن کرنے کے خلاف درخواست پر پانچ صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر عمران خان دھرنا چاہتے ہیں تو ڈیموکریسی پارک میں کریں جبکہ وفاق اور ضلعی انتظامیہ پرامن احتجاج کی اجازت دے ۔

فیصلے میں عمران خان کے لاک ڈاﺅن کے بیانات کا حوالہ دیا گیا اور کہا گیا ہے کہ لوگوں کے جان و مال کا تحفظ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ، اگر کوئی اسلام آباد بند کرتا ہے تو انتظامیہ کاروائی کرے۔

بنیادی حقوق پورے نہیں ہو رہے تو وقت آنے پر حکومت بدلیں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ سڑکوں پر آ جائیں: لاہور ہائیکورٹ

واضح رہے کہ درخواست کی سماعت کے دوران جب پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ بنیادی حقوق بھی پورے نہیں ہو رہے اس لئے پی ٹی آئی احتجاج ریکارڈ کرانا چاہتی ہے تو عدالت نے ریمارکس دئیے تھے کہ اگر بنیادی حقوق پورے نہیں ہو رہے تو انتخابات کا انتظار کریں اور وقت آنے پر حکومت کو ہٹا دیں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ سڑکوں پر نکل آئیں

Share this article

Leave a comment