Friday, 29 November 2024


شارجہ ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم نے حد کردی

ایمز ٹی وی (کھیل) شارجہ ٹیسٹ میں بیٹسمینوں کی خراب کارکردگی کے باعث پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار ہے،کھیل کے چوتھے روز پاکستان اپنی دوسری اننگزمیں208رنز پر ڈھیر ہوگئی، یوں ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے153رنز کا ہدف ملا ہے،ہولڈر نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

شارجہ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میںپاکستان نے 87رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، اظہر علی45 اور سرفرازاحمد19رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ پاکستان کو پہلا نقصان سرفراز احمد کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 42رنز بناکر بشو کی گیند پر براوو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

محمد نواز بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 19رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، اظہر علی جو کافی پراعتماد نظر آرہے تھے ، نروس نائنٹیز کا شکار ہوکر بشو کو وکٹ دے بیٹھے، انہوں نے 91رنز کی اننگز کھیلی،محمد عامر 8، وہاب ریاض ایک اور یاسر شاہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔

یوں پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 208رنز بناسکی، یوں ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کیلئے 153رنز کا آسان ہدف ملا ہے۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے ہولڈر نے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے 30رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔بشو نے 3 اور چیس نے ایک وکٹ حاصل کی۔a

Share this article

Leave a comment