Friday, 29 November 2024


ولید اقبال کی لاہور ہائیکورٹ سے درخواست

ایمز ٹی وی(لاہور) شہر میں بے ترتیب ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے فضا میں مٹی شامل ہوئی ، ایک کروڑ افراد متاثر ہوئی :ولید اقبال کی درخواست

لاہور میں سموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے کیلئے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے ۔ ولید اقبال نے شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کے توسط سے درخواست دائر کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہو چکا ہے ۔

درخواست میں کہا گیا کہ سموگ اور فضائی آلودگی سے 1 کروڑ لاہوری متاثر ہوئے ہیں ۔ شیراذ ذکاء ایڈووکیٹ نے درخواست میں نشاندہی کی کہ شہر میں بے ترتیب ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں اور اسی وجہ فضا میں مٹی شامل ہوگئی ہیں ۔ درخواست میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ حکومت لاہور میں سموگ اور فضائی آلودگی کنٹرول کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کر رہی ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور میں سموگ اور فضائی آلودگی روکنے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دیا جائے

Share this article

Leave a comment